صہیونیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاواقابض فوج نے مزید املاک مسمار کر دیں

237
مغربی کنارہ: قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کی املاک مسمار کرکے زمین ہموار کررہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے حصار میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز 100 آباد کار مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور مشرقی حصے میں یہودی رسومات ادا کرکے مسلمانوں کو اشتعال دلایا۔ شر پسند صہیونی مراکشی دروازے کو مسجد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے عیسویہ قصبے میں فلسطینیوں کی کئی املاک کو مسمار کردیا۔ صہیونی فوجیوں نے صبح سویرے قصبے پر دھاوا بولا اور کئی زرعی املاک کو بغیر لائسنس کا بہانہ بنا کر گرا دیا۔