یکساں  تعلیمی نصاب کے لیے مسودہ تیار

1023

ملک بھر میں ایک جیسا  نظام تعلیم نافذ کرنے کے لیے یکساں  تعلیمی نصاب کے لیے مسودہ تیار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کے لیے مسودہ تیار کرلیا ہے،جس میں قرآن پاک کی تعلیم اور سنت پر مبنی اسباق شامل کیے جائیں گے۔

مسودے کے اندر نصاب میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا ویژن شامل کیا گیا ہے،تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور شامل کیے ہیں،نصاب میں شہریت ، تاریخ ، ملکی معیشت اور ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جمہوریت ، حب الوطنی اور قانون کی حکمرانی نصاب کا حصہ ہوگی،بچوں کے تحفظ سے متعلق مواد بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

انسانی حقوق اور سماجی ترقی بھی نصاب کا حصہ ہوگا،ریاضی کے بنیادی اصول ، شرح خواندگی اور سماجی ترقی  بھی نصاب  شامل کی گئی ہے۔