سُپر کمپیوٹر، تمام کمپیوٹرز کا باوا آدم

978

فوقی کمپیوُٹر جس کو انگریزی میں Supercomputer کہا جاتا ہے ایک ایسا کمپیوٹر ہوتا ہے کہ جو تجزیہ کاری میں اپنی رفتار کے حساب سے عام کمپیوٹرز پر فوقیت رکھتا ہے اور اس کی اعداد و شمار پروسیس Data Process کرنے کی طاقت عام کمپیوٹرز کی نسبت ایک ہزار گناه ذیاده هوتی ہے۔ اسی فوقیت کی وجہ سے اس کو فوقی کمپیوٹر یعنی supercomputer کہا جاتا ہے۔

21ویں صدی کے سپر کمپیوٹر بہت طاقتور ہو گئے ہیں، اتنے طاقتور کہ ایک ہزار ٹریلین یا quadrillion آپریشنز فی سیکنڈ کی رفتار کو بھی عبور کرگئے ہیں۔ ایک کواڈ ریلین میں ایک کے بعد 15 صفر آتے ہیں۔

اس وقت دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر چین کا تیار کردہ Sunway TaihuLight ہے جس کی رفتار 93 پیٹا فلوپس یا 93 کواڈ ریلین فلوٹنگ پوائنٹ آپریشنز فی سیکنڈ ہے۔ یہ رفتار کتنی زیادہ ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اگر دنیا میں موجود ہر شخص کے پاس ایک کیلکولیٹر ہو جس پر وہ فی سیکنڈ ایک حساب (جیسے جمع یا تفریق) انجام دے ، تو 143 دن لگا تار یہ عمل کرنے کے بعد وہ اتنے حسابات انجام دیں پائیں گے جو Sunway TaihuLight صرف ایک سکینڈ میں کرڈالتا ہے۔

ایک  عام پروسیسر کی رفتار عموما چند گیگا فلوپس فی سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ مثلاً 2.5 گیگا ہرٹز کے سنگل کور پروسیسر کی رفتار 10 گیگا فلوپس تک ہوتی ہے۔