جمعہ کو سرکاری تعطیل  کی جائے ، سینیٹ میں سراج الحق کی قرار داد

613

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے اجلاس میں جمعہ کو سرکاری تعطیل کرنے کی قرار داد پیش کی۔

سینیٹر سراج الحق نے  اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرنے کی قرارداد پیش کی تاہم چیئرمین سینیٹ نے قرارداد کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپردکردیا اور کمیٹی میں بحث کے بعد ایوان میں لانے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر سراج الحق کے بل پیش کرنے کے بعد ایوان میں دیگراراکین نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تو چھٹی کا کوئی تصور نہیں، اگر جمعہ کو چھٹی کرتے ہیں تو جمعہ، ہفتہ، اتوار معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

جس پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اتوار کے دن  چھٹی سے ہماری معیشت کیا بہتر ہوئی ؟

تو جاوید عباسی نے جواب میں  کہا کہ جمعہ کی نماز پڑھ کر رزق تلاش کرنے کا حکم ہے۔

جبکہ سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ جن ممالک سے ہماری معیشت منسلک ہے وہاں اتوار کو تعطیل ہوتی ہے۔