کراچی کے بلدیاتی مسائل؛ وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت

435
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد: کراچی کے بلدیاتی مسائل پر وفاقی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی خود مختاری تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختار بنانا ہوگا، وفاقی حکومت آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کی حامی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے استدعا کریں،

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے  کی ہدایت کردی۔ اٹارنی جنرل آرٹیکل 140 اے کے تحت سپریم کورٹ میں جلد سماعت کے لیے استدعا کریں گے۔