ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کو میگا کرپشن اسکینڈل کے جرم میں 12 سال قید کی سزا

516

کوالا لمپور: ملائشیا کے سابق وزیر اعظم جنیب رزاق تمام 7 الزامات جس میں لانڈرنگ کے تین، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے تین اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک الزام شامل ہے، کے مجرم قرار پائے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل کے مقدمے میں نجیب رزاق 25 اکتوبر 2018 کو کوالالمپور کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سماعت کے دوران نجیب رزاق نے اپنی بےگناہی کا موقف پیش کیا تھا اور تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

کوالالمپور ہائیکورٹ کے جج محمد نازلن محمد غزالی نے کہا تھا کہ استغاثہ نے “اس معاملے کو معقول شک سے بالاتر ثابت کیا ہے جس کے جرم میں نجیب رزاق کو 12 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

نجیب رزاق نے قصوروار نہ ہونے کا دعوه کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فیصلے پر اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ نجیب 2018 کے عام انتخابات میں ہار گئے تھے جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کا بہت سے تجزیہ کاروں نے جزوی طور پر 1MDB اسکینڈل کو قرار دیا تھا۔