اپوزیشن نے نیب عدالتیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

792

اسلام آباد: نیب قانون میں ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ اپوزیشن نے مطالبات نہ ماننے پر حکومت کو قانون سازی میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کو حاصل ہونے والی اپوزیشن کی تجاویز و سفارشات کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ اپوزیشن نیب قانون میں تبدیلیوں اور اختیارات میں کمی کی خواہشمند ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نیب کے قانون میں حاصل اختیارات پر نظر ثانی ضروری ہے، دیگر عدالتوں کے ہوتے ہوئے احتساب عدالتوں کی ضرورت نہیں۔

اپوزیشن نے نیب عہدیداروں کے میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔

اپوزیشن نے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات کی کرپشن پر نااہلی 10 کے بجائے 5 سال ہونی چاہیے، ایک ارب سے کم کرپشن نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہونی چاہیے۔