غلاف کعبہ مسجد الحرام تک کیسے پہنچایا جاتا ہے؟

774

ریاض: حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار نے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے’غلافہ کعبہ’کو خانہ کعبہ تک پہنچانے کی تیاری مکمل کرلی۔

Saudi factory stitches gold-laced cover for Islam's holiest site ...

غلاف کعبہ کو منتقل کرنے کیلئے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تاکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران کرونا وبا “کووڈ – 19” کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Saudi factory stitches gold-laced cover for Islam's holiest site ...

سعودی میڈیا کا کہناہے کہ غلاف کعبہ کو خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کے لیے ایک بڑے ٹرک پر لایا جاتا ہے۔ اس ٹرک پر غلاف کعبہ کے مختلف اجزا کو محفوظ طریقے سے لایا جاتا ہے،ٹرک کی معاونت کے لیے ایک پیک اپ گاڑی اور تکنیکی عملے کے تعاون سے ایک موبائل ورکشاپ کے لیے کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ عملہ انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ غلاف کعبہ کو گاڑی سے اتارنےکے بعد خانہ کعبہ کی زینت بنانے کی خدمت سرانجام دیتا ہے۔

The Kiswa: The story behind the covering of the holy Kaaba | Arab ...