بحیرہ روم میں ڈرلنگ پر جرمنی نے ترکی کو دھمکی دے دی

954

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان اپنے کسی بھی علاقے میں (تیل یا گیس کی دریافت کے لیے) کھدائی کا راستہ روکے گا۔

  جرمن چانسلر نے بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی دریافت کے لیے کھدائی کو ترکی کی جانب سے جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یونان کے ساتھ کسی بھی مقابلے کی صورت میں یورپ انقرہ کے خلاف کھڑا ہوگا۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان اور ترکی کے درمیان صورت حال میں جرمنی نے کردار ادا کیا ہے، ترکی جانب سے یونان کی سمندری حدود میں کھدائی کے خصوصی بحری جہاز کو نہ بھیجنے کے معاملہ اب ترک صدر اور جرمن چانسلر کے درمیان رابطے پر منحصر ہے۔

مزید پڑھئیے: بحیرہ روم میں تیل کی تلاش پر فرانس نے ترکی کیخلاف محاذ بنالیا

جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  اردوان کو آگاہ کیا کہ یونان مذاق نہیں کررہا ہے وہ اپنے علاقے میں کسی بھی قسم کی کھدائی کی کارروائی کے خلاف ترکی کے مدمقابل ہوگا ، میرکل نے اردوان  کو دھمکی دیتے ہوئے کہا  ترک صدر کو نہ صرف یونان بلکہ پورے یورپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر نے ترک صدر کو دو آپشن دیے ہیں، پہلی صورت یہ کہ انقرہ یونان کے لیے اشتعال انگیز موقف کو ختم کر کے یورپ کے ساتھ بات چیت کرے، دوسرا انقرہ جرمنی اور یورپ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرے۔

واضح رہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ کی صورتحال موجود ہے ۔ ترکی نے یونان کے قریبی حلیف قبرص کے متنازعہ علاقے سے قدرتی گیس کی دریافت کے لیے کھدائی کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے  جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔