“مودی کا رام مندر سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنا آئینی طور پر حلف برداری کیخلاف ہے”

465

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر اسدالدین اویسی نے 5 اگست کو رام مندر کے سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسدالدین اویسی نے مودی کے رام مندر بھومی پوجن میں شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کسی مخصوص مذہبی گروہ کے اجتماع و رسم میں شرکت کرنا آئینی طور پر حلف برداری کیخلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر ہے اور یہ ملک کے آئین کے ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کا کسی مذہبی تقریب میں خود شرکت کرنا سیکولر آئین اور اس کے مطابق اٹھائے گئے حلف کی کیخلاف ورزی ہے۔