ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

184

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے جرم میں 12 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم پر تقریباً 5 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

نجیب رزاق پر سرکاری خزانے میں کئی ارب کروڑ ڈالرز کی خردبرد کے الزامات ہیں۔ سابق وزیراعظم فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک ضمانت پر رہیں گے۔

نجیب رزاق پر کرپشن کے متعدد کیسز ہیں۔ ابھی انہیں صرف ایک کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔