ٹنڈوالٰہیار،پی پی کوچیئرمین آصف  زرداری کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی

115

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار میں پی پی کوچیئرمین آصف زرداری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک پیپلز ہاری کمیٹیٹنڈوالٰہیار کی ضلعی انفارمینشن ناہیدقائم خانی کی رہائش گا ہ پرکاٹا گیا اور صحت یابی کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا قیادت میں پی پی کے جیالوں نے آصف زرداری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کھلاکر سالگرہ کی مبارکباد دی اس دوران جیے بھٹو جیے آصف زرداری اور فریال تالپور کے پرشگاف نعرے بازی کی گئی۔ دوسری طرف قرآن خوانی منعقد کرتے ہوئے ایثال ثواب آصف زرداری ،فریال تالپور اور پی پی چیئرمین بلاول زرداری کودیگر کی عمردرازی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ناہید قائم خانی کا کہنا تھاکہ آصف زرداری پی پی کا سرمایہ ہے ان کیلیے جان بھی قربان ہے ان کی سالگرہ پر ہم ان کیلیے دعاگو ہیں ۔