نوابشاہ ،سوئی سدرن گیس کمپنی  عملے کی کاکاپوٹا کالونی میں کارروائی

181

نواشاہ (سٹی رپورٹر) نواب شاہ،سوئی سدرن گیس کمپنی عملے کی کاکا پوٹا کالونی میں کارروائی،سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیر قانونی درجنوں کنکشن منقطع کردیے ، کالونی میں صغیر شاہ نامی شخص نے غیر قانونی کنکشن لگا کردیے ہوئے تھے ،صغیر شاہ نامی شخص نے 15سو روپے لے کر ہزاروں میٹر پائپوں کے ذریعے غیر قانونی کنکشن دیے ہوئے تھے ،کالونی میں چار سو گھروں میں غیر قانونی گیس استعمال کی جارہی تھی۔حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،کالونی سے 2 سو سے زائد گھروں سے غیر قانونی گیس کے کنکشن منقطع کیے ہیں۔اصغر شاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی کسی کو بھی غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔