امیرجماعت اسلامی سکھر ودیگر کااظہار تعزیت

103

سکھر( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرمولانا حزب اللہ جکھرو نے سابق رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر حاجی انور خان مہر سے ان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دعائے مغفرت و رحمت کرائی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین ، مولانا حزب اللہ جکھرو نے کندھکوٹ میں نثار احمد چنا اور نور احمد چنا کی والدہ اور الیاس نور چنا کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور سوئم میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں انہوںنے مولانا رفیع الدین چنا کے گھر کندھکوٹ جاکر ان کی عیادت کی جو علیل ہیں۔اس موع پر عبدالحفیظ بجارانی ،ایڈووکیٹ سلطان احمداورامان اللہ تنیو بھی ہمراہ تھے۔