شکارپور،زیادتی کا شکار بچے  کی حالت غیر،اہل خانہ پریشان

140

شکارپور ( نمائندہ جسارت)شکارپور لکھی در تھانے کی حدود میہر شاہ قبو کے رہائشی بچہ جنسی زیادتی کانشانہ بننے والے 14 سالہ ساجد کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ بھائی کو دھوکے سے لے جا کر دو نوجوانوں حمزہ اور عامر نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی خبر ملنے پر بروقت پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے بچے کو میڈیکل کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا ہے تاہم جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کی حالت مسلسل خراب ہونے کے باعث بچے کی ماں اور بھائی سخت پریشانی میں مبتلا ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل معصوم بچہ 13 سالہ عطااللہ بھٹو کو بھی جنسی حوس کا نشانہ بناکر نہر میں ڈبو کر قتل کیا گیا تھا، بچوں کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیاہے۔