منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی مساجد میں جراثیم کشی کا کام مکمل

113

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین انتظامیہ نے حج شروع ہونے سے قبل منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کا کام مکمل کر لیا۔ وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نیا ائرکنڈیشن سسٹم نصب کردیا۔ اس سلسلے میں عازمین حج کے لیے خصوصی گزر گاہیں بنائی گئی ہیں۔ مسجد میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں۔ ادھر مزدلفہ میں مسجد مشعر الحرام میں بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔