ملائیشیا کے سمندر میں لاپتا ہونے والے 26 روہنگیا مہاجر مل گئے

185
ملائیشیا: لاپتا ہونے والے روہنگیا مہاجر لانگ کاوی جزیرے پر موجود ہیں

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی سمندر حدود میں اتوار کے روز کشتی ڈوبنے کے باعث لاپتا ہونے والے 26روہنگیا مہاجرین زندہ حالت میں لانگ کاوی جزیرے پہنچ گئے۔ خبررساں اداروںکے مطابق لانگ کاوی جزیرے میں کشتی سے اتر کر کنارے میں پہنچنے کی کوشش کے دوران مہاجرین کی بڑی تعداد لاپتا ہوگئی تھی اور ان میں سے صرف ایک شخص بحفاظت پہنچ پایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے 2کشتیاں اور ایک ائرکرافٹ بھیج کر تلاش کردی تھی۔ اس دوران ساحل پر پہنچنے والے شخص سے بھی تفتیش کی گئی، تاہم اس نے کشتیوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔