بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری‘ مزید 10 افراد ہلاک

92
بہار: شدید بارش کے باعث پل کا کچھ حصہ بہ گیا ہے‘ بس اسٹینڈ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے

پٹنہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید 10افرادہلاک ہوگئے۔ سیلاب کے باعث ریاست بھر میں 10 اضلاع کے 3 ہزار سے زیادہ گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ندیوں میں ہو نے والے مسلسل کٹاؤ کے باعث کئی سرکاری اسکولوں کی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئی ہیں، جب کہ مختلف علاقوں میں ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے۔