پاک بنگلادیش تعلقات میں اہم پیش رفت، بھارت تنہا

478

جنوبی ایشیامیں سفارتی تعلقات کاتوازن بدلنےلگا اور امن کا دشمن بھارت خود اپنی سازشوں سےخطے میں تنہاہونےلگا۔

پاکستان اوربنگلادیش کےمابین سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی اور 3 سال بعدپاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکامیں مکمل فعال ہوگیا ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی بنگلادیشی ہم منصب حسینہ واجد سےرابطہ کی کڑی ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سفارتی کشیدگی کم کرانےمیں چین کااہم کردارہے،پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری سےبھارت پریشان اور بنگلادیشی وزیراعظم نے بھارت کی کئی درخواستوں کےباوجودملنےسےانکار کیا ہے۔

خطے میں چین، پاکستان، ایران،  بنگلادیش اور دیگر ممالک  کی صف بندی بھارت کے جارحانہ عزائم اور اقلیتوں پر سرزمین تنگ کرنے کے ردعمل کے طور پر بن رہی ہے جب کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے باہمی تجارت کو فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے بھی   بھارت مائنس فارمولا کارگرثابت ہو رہا ہے۔