کرپشن کے نام پرکسی کی عزت نہ اچھالی جائے،وزیر خارجہ

598

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے نام پرکسی کی عزت نہ اچھالی جائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے تاہم بہترقانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف،قومی سلامتی،نیب مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف مختلف ہے لیکن اپوزیشن وحکومتی نکتہ نظر میں فرق ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن قوانین کامقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں مگر ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے نام پرکسی کی عزت نہ اچھالی جائے، 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا، دوسرا عنقریب ہوگا۔