خطبہ حج 10 زبانوں میں نشر ہوگا

910

ریاض: سعودی حکومت نے اس سال خطبہ حج کو دس زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ پیغام اسلام کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے امسال خطبہ حج کو دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ گزشتہ سال پانچ زبانوں میں خطبہ حج نشر ہوا تھا جبکہ اس سال دس زبانوں انگریزی، اردو، ترکی، فارسی، بنگالی، چینی، فرانسیسی، روسی، ہائوسا سمیت مالے زبان میں خطبہ حج نشر ہوگا۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال 10 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ گزشتہ سال 25 لاکھ عازمین نے سعادت حاصل کی تھی۔