اسمارٹ فون کی چند دلچسپ معلومات

719

اسمارٹ فون عام محمول کی بنسبت کئی خاص خصوصیتات کا حامل ہوتا ہے. اولین ذکی محمول صرف ذاتی رقمی معاون کی خصوسیات کے حامل تھے – جبکہ آج کل کے ذکی محمولات میں رقمی عکاسی، عالمی مقامیابی نظام لمسی تظاہرہ اِکائی، وائی فائی، بلوٹوتھ، کلام شناسی، تسجیل و نوپیداوارِ آواز، برقی ڈاک جیسے نظام موجود ہوتے ہیں۔

پہلا ذکی محمول آئی بی ایم سائمن تھا یہ 1992 میں تیار کیا گیا تھا اور ایک تصوری مصنوعات کے طور پر دکھایا گیا- اسے 1993 ء میں عالمی منڈی میں عام فروخت کے لیے جاری کیا گیا-

نوکیا کا پہلا ذکی محمول نوکیا کمیونیکیٹر 9000 تھا جسے 1996 ء میں جاری کیا تھا-

سن 2000 ء میں پہلا لمسی تظاہرہ اِکائی (انگریزی: Touchscreen) ذکی محمول ایرکسن R380 جاری کیا گیا- یہ سب سے پہلا ذکی محمول جس میں ایک آشکار اشتغالی نظام سمبئین کا استعمال ہوا-

اس کے علاوہ 2000 میں، نوکیا کمیونیکیٹر 9210 متعارف کرایا جس میں رنگین تظاہرہ کا استعمال کیا گیا- اس کے بعد کمیونیکیٹر 9500 متعارف کرایا جس میں سب سے پہلے وائی فائی کا استعمال ہوا-

2001 کے آغاز میں پام انکارپوریٹڈ، نے 6035 Kyocera کو متعارف کرایا ریاست ہائے متحدہ امریکا میں بڑے پیمانے پر استعمال یوا-

2001 میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز سی ای اشتغالی نظام اعلان کیا جسے جیبی ذاتی کمپیوٹر اشتغالی نظام کے طور پر پیش کیا گیا-

2002 میں رم(RIM) پہلا بلیک بیری محمول متعارف کرایا جس میں برقی ڈاک کی سہولت بھی موجود تھی-

2007 میں ایپل انکارپوریٹڈ نے اپنے پہلا آئی فون متعارف کرایا-

اینڈروئیڈ اشتغالی نظام ذکی محمولات کے لیے 2008 میں جاری کیا گیا- اینڈروئیڈ آشکار اشتغالی نظام ہے جسے گوگل کی حمایت حاصل ہے –

جنوری 2010 میں گوگل نے نیکسس ون متعارف کرایا جس میں اینڈروئیڈ اشتغالی نظام نظام ہوا ہے –

نومبر 2009 سیمسنگ کی طرف سے باڈا ذکی محمول اشتغالی نظام متعارف کرایا گیا- پہلا باڈا ذکی محمول سیمسنگ S8500 جسے یکم جون 2010 میں جاری کیا گیا-