کراچی میں تفریحی مقامات اور پارکس پر پابندی عائد

507

کراچی: شہر قائد میں عید کے موقع پر کورونا وباکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تفریحی مقامات اور پارکس پر چار اگست تک دوبارہ پابندی لگادی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےاس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چار اگست تک تمام پبلک پارکس، ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات جیسےسوئمنگ پولز،پلےگراؤنڈز،جمز،جاگنگ ٹریکس اور کھیل کے میدانوں پرمکمل پابندی ہوگی

نوٹیفیکیشن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے 14 اپریل کے نو ٹیفکیشن اورایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کے تمام ڈپٹی کمشنرز حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ زونز کے پولیس افسران کے تعاون کے ساتھ کام کریں۔