پی ایف یوجے وفد کا بدین پریس کلب کا دورہ‘ غیرقانونی نوٹس کی مذمت

245
بدین:پی ایف یوجے کا وفدخالد کھوکھر کی قیادت میں پریس کلب کے رہنماﺅں سے ملاقات کررہا ہے

بدین(این این آئی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی عہدیداروں نے گزشتہ روز بدین کا دورہ کیااورکہاکہ صحافتی اداروں کے خلاف سازش اور قبضہ کا خواب دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خالد کھوکھراور رکن ایگزیگیٹو کمیٹی پی ایف یو جے اور صدر حیدرآباد پریس کلب لالہ رحمان سموں نے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے دورہ کے موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹ کے سنئیر نائب صدر تنویر احمد آرائیں بدین پریس کلب کے صدر الیاس ملک سیکٹریری شوکت میمن ایوان صحافت کے صدر مصطفی جمالی سیکٹری ہارون گوپانگ سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایف یو جے کہ مرکزی عہدیداروں نے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کو ضلع کونسل کے چیئرمین اور علی اصغر ہالیپوٹو اور سندھ بھر میں کرپشن میں ملوث اور مطلوب لوکل گورنمنٹ کے بدعنوان افسر اشوک کمبار کی جانب سے غیر قانونی نوٹس جاری کرنے مختلف ہتھکنڈوں سے حراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پریس کلب اور ایوان صحافت کی کونسل سے منظور سالانہ کرانٹ روکنے کہ علاوہ بدین پریس کلب کے جنرل سیکٹریری شوکت میمن سینئر صحافیوں محمد علی بلیدی اور سید اختر شاہ پر الگ الگ واقعات میں حملہ سوشل میڈیا پر صحافیوں کے خلاف پروپیگنڈا اور کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے اور حربے آزادی صحافت پر حملہ ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے ایسے صحافت دشمن عناصر کو ملک بھر میں منہ ٹوڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا صحافیوں اور صحافتی اداروں کا تحفظ اور تقدس بحال رکھنے ان کی عزت اور وقار کو تحفظ فراہم کرنا ہماری آولین زمہ داری اور فرض ہے صحافیوں اور صحافتی اداروں پر حملے ان کے خلاف سازشیں پروپیگنڈا اور کردار کشی میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج اور ان کے گہرا کے علاوہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان عناصر کو آخری انجام تک پہنچایا جائے گا جس کہ لیے عالی سطح حکومتی رابطہ وفاقی اور صوبائی وزارت اطلاعات اور تحقیقاتی اداروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے مرکزی عہدیدران خالد کھوکھر اور لالہ رحمان سموں نے اس موقع پر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔