پی ٹی آئی ریاض ریجن کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس

271

پی ٹی آئی (ریاض ریجن) کی ایگزیکٹو باڈی کا کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت چودھری شبریز اختر سویہ نے کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جب کہ افضل بٹ نے نعت پیش کی۔ نظامت کے فرائض ساجد محمود مانگھٹ نے ادا کیے اور جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا ۔
ایگزیکٹو رکن بازغہ روحیل نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاض ریجن نے کم وسائل میں گراں قدر خدمات پیش کی ہیں جس پر منتخب باڈی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ فنانس سیکرٹری سردار طلعت محمود نے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عالم خان نے ورکنگ کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو رکن ہارون الرشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوشل میڈیا کے آپریشنل ہیڈ زبیر بلوچ نے تنظیم کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر ضرور دیا ۔ تاج محمد نے ایگزیکٹو باڈی کو سفارت خانے سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ سینئر نائب صدر شاہنواز ہندل نے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جرنلسٹ فورم وسیم خان نے تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر سینئر ایگزیکٹو رکن افضل بٹ نے سفارت خانے کے اجلاس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آن لائن پاسپورٹ بنانے کی سہولت کو فوراً بحال کرنے کی تجویز پیش کی۔
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے صدر چودھری شبریز اختر سِوّیَہ نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے 3 ماہ کی کارکردگی پیش کی۔