انصاف ڈاکٹرز فورم جدہ کی اپیل

251

انصاف ڈاکٹرز فورم جدہ کے صدر اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر رشید احمد نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے سے شاندار مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور صورت حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ڈاکٹر رشید نے کہا کہ آپ جہاں بھی ہوں، سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور باہر نکلتے وقت، خصوصاً عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔