عوام کے مسائل حل کرنے کی پابند ہے‘ جنیدی PPP

247

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے ایک وفد نے ملاقات کی جو پیپلز لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے صدر غلام حسین مغل، جنرل سیکرٹری امتیاز علی ہنگورو، جوائنٹ نائب صدر عبدالرزاق شیخ اور انفار میشن سیکرٹری دلشاد علی بلیدی پر مشتمل تھا۔ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی حکومت نے مزدوروں کے حالاتِ کار میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات اُٹھائے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی صوبہ سے زیادہ قانون سازی کی ہے جس کے نتیجہ میں محنت کشوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور صوبائی حکومت کی بہترین کوششوں کے باوجود بعض صنعتی علاقوں میں مزدورقوانین کی خلاف ورزیاں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کئے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جو کہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ دریں اثناء وفد میں شامل مزدور رہنماؤں نے حیدرآباد ڈویژن کے محنت کشوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے بھی سینئر مزدور رہنما کو آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ حیدرآباد کے محنت کش عوام مزدوروں کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔