پاکستان میں ہوٹلز مالکان کا قانون کے ساتھ کھلواڑ

202

اسلام آباد میں واقع اسلام ہوٹل جو کہ پہلے ہائی ڈے اِن کے نام سے تھا۔ اب اسلام آباد ہوٹل کے نام سے ہے جو کہ فور اسٹار ہوٹل کہلاتا ہے۔ پچھلے چار ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جب ملازمین تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں تو انتظامیہ کبھی کہتے ہیں کہ ہم نے بینک لون لینے کے لیے درخواست دی ہوئی ہے جب لون ملے گا تو تنخواہ دیں گے۔ حالانکہ ہوٹل کے کمرے فل جارہے ہیں اور کاروبار ٹھیک چل رہا ہے۔ محنت کش مہمانوں کی خدمت کررہے ہیں لیکن تنخواہ نہیں ہے اور دھمکی بھی دیتے ہیں کہ نوکری سے فارغ کردیں گے۔ جب ملازمین اور اُن کی CBA یونین نے دھمکی دینے پر اسلام آباد NIRC سے اسٹے حاصل کیا جب انتظامیہ کو نوٹس ملا تو اُس کے ٹھیک 6 دن کے بعد لوگوں کا گیٹ اسٹاپ کردیا اور کہا کہ تم لوگ فارغ ہو۔ ہم عدالت کو فیس کرلیں گے۔ اس کو کہتے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج۔ ہوٹل فیڈریشن کے عہدے داران نے کہا کہ اس پر ہوٹلز انتظامیہ کو ہم بھرپور جواب دیں گے اور انٹرنیشنل فورم پر جانا پڑا تو جائیں گے ہم ان کو قانون سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔