کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

612

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی موسلادھاربارش کےباعث پیش آنے والے واقعات میں  بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے سے تین شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نالے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا، شہر میں  کرنٹ لگنے کے واقعات گلشن حدید، لانڈھی اور گارڈن میں پیش آئے۔

گلشن حدید، لانڈھی اور گارڈن فوارہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ اور 22 سالہ نوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 کے قریب موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر جان کی بازی ہارگیا۔