کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی حسب روایت غائب

717

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، پاور ہاؤس میں بجلی بند کردی گئی۔

ناگن چورنگی، کریم آباد، لانڈھی اور بفر زون میں بھی بجلی بند ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ، اسکیم 33، سہراب گوٹھ، ملیر، یونیورسٹی روڈ سیمت لیاری اور کھارادار میں بھی بجلی بند فیڈر ٹرپ کرگئے۔

دوسری جانب محکمی موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، شہر میں 20 ملی لیٹر بارش ہوسکتی ہے۔