کراچی کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

917

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفیصلات کے مطابق کراچی علاقے کلفٹن، شارع فیصل، لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری سمیت گلبرگ، انچولی، عائشہ منزل، ملیر میں بونداباندی ہوئی۔

جب کہ صدر، ایم اے جناح روڈ، کھارادار، لیاری اور اطراف کے دیگر علاقوں میں چند منٹوں کے لیے تیز بارش سے شہری خوش ہوگئے۔

ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ہے، ہوا کی رفتار 30 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اس اسپیل سے شہر میں کہیں درمیانہ اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، تیسرا اسپیل پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔