پی ٹی آئی کا ضیاء الرحمٰن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

522

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی و ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضیاء الرحمٰن کو خیبر پختو نخوا سے امپورٹ کر کے ڈی کمشنر لگایا گیا، ضیاء الرحمٰن کو ڈی سی لگانا کراچی کے افسران سے زیادتی ہے۔

یہ خبر پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں ضیاء الرحمٰن کی ضرورت نہیں کے پی حکومت انہیں واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ایک ڈیل ہوئی، بتایا جائے کہ جعلی ڈومیسائل کی انکوائری کہاں گئی؟

آخری میں حلیم عادل نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے بھائی کی تعیناتی کے معاملے پر عدالت جائیں گے۔