ٹرمپ امریکا کے پہلے نسل پرست صدر ہیں‘ جو بائیڈن

161

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا پہلا نسل پرست صدر قرار دیا ہے۔ امریکی رائے دہندگان کے ساتھ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران انہوں نے کورونا وائرس کو چینی وائرس یا ووہان وائرس قرار دینے پر صدر ٹرمپ پر تنقید کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سابق نائب صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نسل پرستی کے بیج ہو رہے ہیں۔