ناردرن بائی پاس اورگٹرباغیچے سے 25 سالہ خاتون،40سالہ مردکی لاشیںبرآمد

166

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)ناردرن بائی پاس سراجانی کٹ کے قریب جھاڑیوںسے 25سالہ خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمدہوئی،پولیس کاکہناہے کہ لاش دوروز پرانی ہے ،شبہ ہے کہ اسے قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ادھر پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار گٹر باغیچہ کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش کو ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق 40 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،لاش کو سرد خانے میںرکھوادیاگیا۔