نامعلوم افراد گلبہار تھانے پر کریکر پھینک کر فرار

250

کراچی میں گلبہار تھانے پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد گلبہار تھانے پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کریکر پھٹ نہ سکا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔