سیٹلائٹ شکن ہتھیار ؛ روس نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات مسترد کر دیے

616

نیویارک: امریکا اور برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے خلاف میں ایک سیٹلائٹ شکن ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو حکومت کا ردعمل میں کہنا ہے کہ سیٹلائٹ شکن ہتھیار کے تجربے کا پروپیگنڈہ الزام کے سوا کچھ نہیں ہے، ہم پر غلط الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنے خلائی سامان کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ جبکہ امریکہ نے اس سے قبل بھی روس کی جانب سے نئی خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل امریکہ وزارت خارجہ نے روس کی جانب سے ‘زمین کے مدار میں سٹلائیٹ شکن جیسے ہتھیار ‘کے استعمال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔