قونصل خانہ میں پناہ لینے والا چینی محقق گرفتار

617

سان فرانسسکو میں چینی قونصل خانے میں پناہ لینے والے چینی تحقیق کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ ویزا فراڈ میں ملوث چینی ریسرچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے 27 جولائی کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 جاون ٹنگ نامی چینی شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکا میں کام کے غرض سے ویزا حاصل کرنے کے لیے چینی ملٹری سے تعلقات کو چھپایا تھا ۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے جاون ٹنگ کو فیڈرل حراست میں لیا اور انہیں 27 جولائی کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ویزا فراڈ کے الزام میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کیا تھا ۔

ایف بی آئی نے دعویٰ کیا کہ گرفتاری چینی شہری ویزا فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ 4 چینی شہری گرفتاری سے بچنے کے لیے سان فرانسسکو میں قائم چینی سفارتخانے میں پناہ لے رکھی ہے۔

ایف بی آئی نے مختلف شہروں میں  25چینی  شہریوں سے انٹرویز  بھی کیے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی نے 25 شہروں میں جن مشتبہ افراد کے انٹرویو کیے ان پر چینی فوج سے تعلق کو ظاہر نہ کرنے کا شبہ تھا جب کہ چینی افواج کے اہلکاروں نے اپنی اصل شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

امریکا اور چین میں ایک بار پھر سفارتی جنگ  جاری ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد  چین نے بھی جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔