پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات میں کمی

460

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 886 جبکہ 5,787 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800 ، پنجاب میں 91,691 ،بلوچستان میں 11,550 خیبرپختونخواہ 33,031، گلگت بلتستان میں 1,942، اسلام آباد میں 14,821 اور آزاد کشمیر میں 2,012 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,110 پنجاب میں 2,113، خیبرپختونخوا میں 1,170، بلوچستان میں 136، اسلام آباد 162، گلگت بلتستان 47 اورآزاد کشمیر 49 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 630  ٹیسٹ کے دوران 1,487 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 24 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,294  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 59 لاکھ 45  ہزار 37 افراد متاثر، 6 لاکھ 42 ہزار 775 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 لاکھ 42  ہزار 879 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔