بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشتگر د ہلاک

868

کوئٹہ:فرنٹیئر کورپس(ایف سی) بلوچستان نے تربت میں بروقت کارروائی کرکےصوبے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق ایف سی نے   بلیدہ میں  دہشت گردوں کی موجودگی کہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران   کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کا دہشتگرد مارا گیا۔

آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ، مواصلاتی آلات، دبئی بم اور بارودی سرنگ بھی برآمدہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج ہی کے روز تربت میں پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کیا تھا۔