پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کیلیے زبردست خوشخبری

618

ملک کی سب سے بڑی سرکاری درس گاہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ انتظامیہ نے ٹیوشن فیس کے سوا تمام فیسیں معاف کر دیں۔

جامعہ پنجاب کے قائم مقام خزانچی نے فیصلے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دورانیے میں ٹیوشن فیس کے سوا تمام فیسیں معاف کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبعلموں نے کورونا لاک ڈاؤن  کے دوران دیگر سہولیات سے استفادہ نہیں کیا اس لیے ٹیوشن کے سوا تمام فیسیں معاف کیا جارہی ہیں۔

انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ سے صرف ٹیوشن فیس ہی وصول کی جائے اوراس مد میں چالان جاری کیے جائیں۔