حکومت کا عید پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

931

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس بار بھی عید قربان پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول مرتب کرلیا ہے جب کہ اسپیشل ٹرینوں کی حتمی منظوری وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے اجلاس میں دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بار زیادہ فوکس اکانومی کلاس ٹرین پر ہے، سماجی فاصلے کے تحت ہر کوچ کی 60 فیصد بکنگ کی جائے گی تاکہ کورونا نہ پھیلے۔