آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

432

راولپنڈی:آزاد جموں وکشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، صحافیوں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کی۔

اس موقع پر صحافیوں کو بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھارتی فورسز کی مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آزاد جموں وکشمیر کے صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا اظہار تشکر کیا۔