لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر 18 سال کرنے کی قرارداد جمع

1118

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

قرارداد پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری اور خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کا متن ہے کہ کم عمری کی شادیاں لڑکیوں کو بنیادی تعلیم سے محروم کر دیتی ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادیاں پڑھے لکھے، صحت مند اور خوش حال گھرانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔