دہشت گردوں کے علاج معالجے کا کیس: وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

785

کراچی: دہشت گردوں کے علاج معالجے کا کیس میں عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضیا الدین اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت پر ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ابتدائی سماعت پر میئر کراچی وسیم اخیر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کیوں پیش نہیں ہوئے؟

عدالت نے آئندہ سماعت پر وسیم اختر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ قادر پٹیل نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ وہ قومی اسمبلی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالے نے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔