اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے خلاف احتجاج جاری

171
مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی شہری بدعنوان وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘ صہیونی پولیس مظاہرین کو گرفتار کررہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس مظاہرین کے خلاف طاقت کا زبردست استعمال کر رہی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ جب کہ اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر گاڑیاں تک چڑھا دیں۔ اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔