کراچی:مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن ڈپٹی کمشنر تعینات

1006

کراچی :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ضلع وسطی تعینات کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے ڈی سی  سینٹرل فرحان غنی کی جگہ ضیا الرحمن کو تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، سندھ حکومت نے انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیاہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ ضیاء الرحمن کی تعیناتی مکمل انتظامی معاملہ ہے،ضیاءالرحمن خیبرپختونخوامیں بھی انتظامی عہدوں پرفائض رہ چکےہیں۔