پاکستان کے روس کے ساتھ مسائل حل، تجارت شروع

543

پارلیمانی سیکریٹری تجارت عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مسائل حل ہو گئے اور تجارت شروع ہو گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری تجارت عالیہ حمزہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ایف ٹی اے پربات نہیں ہورہی تھی اب جنوری 2020 میں بات چیت شروع ہو گئی ہے،ایچ ایل سی سی ترکی کا تجارت سے متعلق ایک فیصلہ ساز ادارہ ہےایچ ایل سی سی کے چھٹے اجلاس کے دوران ترکی کے صدر طیب اردوان پاکستان آئے، چاہتے ہیں ترکی کے ساتھ تجارت بڑھے۔

انہوں نے بتایا کہ فروری تک ہماری برآمدات 3 فیصد بڑھ رہی تھیں اور تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہو رہا تھا،کورونا کی وجہ سے بنگلادیش کی برآمدات 16 فیصد،بھارت کی 19 اور چین 13 فیصد کم ہوئیں جب کہ جنوبی کوریا کی 3.7 فیصد اور پاکستان کی 6 فیصد برآمدات کم ہوئی۔

عالیہ حمزہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا لوگوں کی جانیں بھی بچ گئیں اور معیشت بھی چل رہی ہےکورونا کی وجہ سے کچھ معاملات ضرور تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں،20 ارب کا جاری خسارہ ملا تھا جو آج دو ارب پر آ گیا ہے، تارتی خسارہ کورونا کے باوجود 27 فیصد کم ہو چکا ہے جب کہ قطر کے ساتھ کورونا کے باوجود 34فیصد تجارت بڑھی ہے۔