عمان جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

638

عمان حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عمان حکومت نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سلام اور عمان ایئر کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کو عمان آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں، دیگر ممالک سے عمان جانے والے صرف عمانی ایئر لائنز سے ہی سفر کریں گے۔

پاکستانیوں کا داخلہ بھی عمانی سفارتخانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط ہے۔ عمان میں مسافروں کے قیام کے دوران سیلف انشورنس لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

عمان جانے والے پاکستانیوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا جب کہ صرف جہازوں کا عملہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔

مسافروں کو عمان پہنچ کر ٹریکنگ بریسلیٹ بھی پہننا ہوگا۔