آیا صوفیا مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی، ترک صدر کی شرکت

840

استنبول: آیا صوفیا مسجد میں آج آٹھ دہائیوں بعد مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، تاریخی موقع پر طیب اردوان بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق آیا صوفیا مسجد میں آج جمعہ کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مسجد کے اطراف میں موجود گلیاں بھی نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں، مسجد میں جگہ نہ ملنے کے باعث لاکھوں شہریوں نے باہر گلیوں اور سڑکوں پر پہ نماز ادا کی۔

نماز جمعہ میں ترک صدر، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے تلاوت قرآن پاک بھی کی۔

اس تاریخی لمحے میں شامل ہونے کیلئے ترکی کے دیگر شہروں سمیت دنیا بھر سے مسلمانوں نے شرکت کی، نماز کی ادائیگی کیلئے ہزاروں افراد صبح  سے ہی آیا صوفیا کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔