امریکہ: لیبارٹریز میں تمام کورونا ٹیسٹس کے نتائج 100 فیصد مثبت. . . . کیسے؟

566

امریکی ریاست فلوریڈا کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ایک سینئیر اہکار نے اعتراف کیا ہے کہ موٹرسائیکل حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کو کوروناوائرس سے وابستہ اموات کی تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں ایک 20 سالہ موٹرسائیکل سوار کی ٹریفک حادثے میں ہوئی موت کو کوروناوائرس سے وابستہ اموات میں قصداً شامل کیا گیا جس کا اعتراف فلوریڈا کے شعبہ صحت سے تعلق رکھے والے ایک سینئیر اہلکار نے کیا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ریاست نے اپنے اعداد و شمار میں جان بوجھ کر موٹر سائیکل سوار کی موت کو کوروناوائرس کی فہرست میں شامل کیا اور ہسپتال کے عملے سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ موت کا سبب کوروناوائرس درج کیا جائے جس پر عملے نے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ امریکا کے متعدد ہسپتالوں میں دیگر مرض میں لاحق مریضوں کو کوروناوائرس کی فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف ہوچکا ہے۔

امریکی نیوز چینل فاکس 35 کی جانب سے جب فلوریڈا میں کئی مقامی لیبارٹریز میں کئیے گئے  کوروناوائرس ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ کچھ لیبارٹریز میں کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے کئیے گئے تمام ٹیسٹ 100 فیصد مثبت تھے اور باقی میں 98 فیصد مثبت تھے جبکہ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اصل میں 9.4 فیصد ٹیسٹ مثبت تھے۔